بینفشری آنر ہونے کی وجہ سے جہانگیر ترین کی نااہلی نے مریم نواز کو بھی پریشان میں مبتلا کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:46

بینفشری آنر ہونے کی وجہ سے جہانگیر ترین کی نااہلی نے مریم نواز کو بھی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) بینفشری آنر ہونے کی وجہ سے جہانگیر ترین کی نااہلی نے مریم نواز کو بھی پریشان میں مبتلا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر معروف صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نااہلی تو جہانگیر ترین کی ہوئی ہے لیکن اس فیصلے نے نوازا شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے پریشانی بڑھا دی ہے۔

محمد مالک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو اپنے بچوں کی لندن جائیداد کا بینفشری آنر ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاناما کیس میں مریم نواز بھی لندن فلیٹس کی بینفشری آنر ثابت ہوئی تھیں۔ جہانگیر ترین کے فیصلے کی بنیاد پر اب مریم نواز کا سیاسی مستقبل بھی خطرے کا شکار ہو گیا ہے۔