16دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے،اس دن ہمارے دشمن نے ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا،

دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:56

16دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے،اس دن ہمارے دشمن نے ہمیں ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے 16دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے،اس دن ہمارے دشمن نے ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا، دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے جب کہ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی مقاصد سے ہم آہنگ قومی استحکام میں کردار ملکی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعے سے باہر آئے، اور دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔

نشانہ بازی میں تینوں سروسز سے 25ٹیموں،پاک رینجرز،لاہور گیرژنشوٹنگ گیلری،فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور پنجاب،کے پی کے،سندھ اوربلوچستان پولیس اور 142سویلین نے حصہ لیا۔پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب سے زیادہ پوئنٹ سکور کر کے انٹر۔سروسز فائرنگ مقابلے میں چیمپئین بن گئی۔ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز’’دی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی‘‘بہاولپور کارپس کے حوالدار صادق بادشاہ نے حاصل کیا جبکہ پریزیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے سپاہی عظیم شاہ اور پرائم منسٹر ’’سکلز ایٹ آرمز‘‘نیشنل چیلجن میچ پاکستان آرمی نے جیت لی۔چیف آف آرمی سٹاجف جنرل جاوید قمر باجوہ نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔