تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:56

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،شرح خواندگی کو بڑھانے اور تیز رفتار دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، صوبائی حکومت نے مادری زبان میں علم حاصل کرنے کیلئے اسے نصاب تعلیم میں شامل کیا اور تعلیمی بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر 25فیصد تک کیا ۔

آئندہ سال میں مزیدتعلیمی اداروں کے قیام اور اساتذہ وطلباء کی حاضری کو یقینی بناکر تعلیم کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیئے جائیںگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نیکہ کہول کولک کاکوزئی میں سالانہ اسناد کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی وخوشحالی کا انحصار جدید علوم کے حصول پر منحصر ہے اور جن اقوام نے تعلیم پر توجہ دی اور تعلیم کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کیا۔

انہوں نے دنیا میں ترقی وخوشحالی کی منازل طے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کا حصول ہر مرد وزن پر فرض ہے صوبائی حکومت نے تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھتے ہوئے تعلیمی بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر 25فیصد تک کیا ،مادری زبانوں کو نصاب تعلیم میں شامل کیا ،نئے تعلیمی اداروں ،سکولوں ،انٹروڈگری کالجز ، ریذیڈنشل کالجز ، یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کو یقینی بنایا ۔

معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی خالی ہزاروں آسامیوںپرNTS کے ذریعے تعیناتیاں عمل میں لاکر باقابل صلاحیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے تعلیم دشمن پالیسیاں اور تعلیم کی جانب عدم توجہی کے باعث ضلع قلعہ عبداللہ کے دور درازعلاقوں میں بچوں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد زیور تعلیم سے بدستور محروم رہی ۔

لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے ان علاقوں میں نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جہاں اب ہزاروں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ لہٰذاہم سب کو مل کر اپنے بچوں کی روشن مستقبل اور معاشرے کو ناخواندگی بے علمی جہالت سے نجات دلانے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا کیونکہ علم کے بغیر ترقی وخوشحالی کے منازل طے نہیں کیئے جاسکتے۔

متعلقہ عنوان :