تین سال کا طویل عرصہ گز جانے کے باوجود کل بھی پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے ان معصوم شہداء کی یاد میں غم زدہ ہی

کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کی میڈیا سے خصوصی گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے پھول جیسے معصوم بچوں اور اساتذہ کرم کی تیسری برسی کے موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ تین سال کا طویل عرصہ گز جانے کے باوجود آج بھی پوری قوم ان معصوم شہداء کی یاد میں غم زدہ ہی پشاور آرمی سکول میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس سے ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے دہشت گردوں نے معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بناکر یہ ثابت کردیا کہ ہشت گردی ظلم ستم کے سوا کچھ نہیں پشاور کے علاقہ ورسک میں آرمی پبلک اسکول میں ہونے والی دہشت گردی کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں۔

وہ ہفتہ کو آئی این پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ سبی اسکا ؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب قبیلہ نہیں دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی تاریخ میں المناک واقعہ ہے جو پاکستان کے مستقبل پر کاری ضرب ہیں ملک دشمن عناصرپاکستان کا امن تباہ وبر بار کرنے کی ناپاک سازشوں میںمگن ہیں لیکن محب وطن دشمنوں کی تمام سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے پاک افواج کے نشانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی سلامتی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم حاصل کرنا ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے ہمکنار کریں گے تاکہ ملک وقوم ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہوکر اسکولوں کو آباد کریں گے انہوں نے بتایا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر سانحہ پشاور کے معصوم بے گناہ شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے نماز فجر میں فاتحہ خوانی کی اور شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال کا عرصہ گز چکا ہے لیکن آج بھی ہمیں معصوم بچوں کی یاد آئی ہیں کیونکہ بچے تو بچے ہوتے ہیں جو پھولوں کی مانند تھے ہمیں ان کی قربانیوں کو رائیگا ں جانے نہیں دیں گے

متعلقہ عنوان :