ایشین نیٹ بال چمپئن ،سیمی فائنل میں پاکستان سنگاپور کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ٹرافی کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ( اتوار) کو مد مقابل ہوں گے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:50

ایشین نیٹ بال چمپئن ،سیمی فائنل میں پاکستان سنگاپور کو شکست دیکر فائنل ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان ایشین نیٹ بال چمپئن کے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ،ٹرافی کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ( اتوار) کو مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کے مقابلے 75 گول سے زیر کرلیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ اورسخت مقابلے کے بعد میزبان اور دفاعی چمپئن ملائیشیا کو 44 کے مقابلی47 گول سے شکست دی۔واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت پر 41-70 کے واضح مارجن سے غلبہ حاصل کیا تھا، ایونٹ میں پاکستانی سائیڈ اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :