جو اپنی جماعت کیلئے بوجھ ہو وہ کسی دوسری جماعت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہے‘ پرویز رشید

پارٹی لیڈر شپ اور آئندہ انتخابات کے لیے نواز شریف ہی اصلی چہرہ ہیں ‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:47

جو اپنی جماعت کیلئے بوجھ ہو وہ کسی دوسری جماعت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو اپنی جماعت کے لیے بوجھ ہو وہ کسی دوسری جماعت کے لیے خطرہ کیسے ہو سکتا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی لیڈر شپ اور آئندہ انتخابات کے لیے نواز شریف ہی اصلی چہرہ ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد بھی نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ۔

شہباز شریف کو جوبھی ذمہ داری دی جائے گی وہ اس کو بخوبی نبھائیں گے ۔ آصف علی ذرداری کے طاہر القادری کے گھر آمد کے پر پرویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری کے آستانے پر ماتھا ٹیکنے والے ذرداری کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ۔ آئندہ انتخابا ت اپنے وقت پر ہی ہونگے اور کوئی ان پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :