استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے‘شہبازشریف

ْسالڈویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے،صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں عوام کو سہولتیں فراہم کر کے اللہ تعالی او رعوام کے سامنے سرخرو ہوں اور لوگوں کی زندگیوں کو آسودہ کر کے ان کی دعائیں لیں پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:47

استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور عوام کو بہتر سے بہتر شہری ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملا لیں گے،استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں پنجاب حکومت اور استنبول میونسپلٹی کے مابین واٹرسیکٹر ، ٹریفک مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اور متعدد ترک کمپنیوں کے مابین شاندار اشتراک کار موجود ہی- سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے -انہوں نے کہاکہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے ،اس لئے پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر کام کررہی ہے -مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو عالمی ماہرین کی مشاورت سے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جا رہاہے -انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اورٹریفک مینجمنٹ پر انسپکٹرجنرل پولیس ذاتی طور پر توجہ دیں -ٹریفک کے بہائو کی بہتری کے لئے مربوط پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے کیونکہ عوام کو بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ ادارو ں کی ذمہ داری ہے -انہوںنے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائی-صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں-انہوںنے کہاکہ شہرو ںکو ہارٹیکلچر سے دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے جیسے ادارے بنائے گئے ہیں -انہوں نے کہاکہ واٹر سیکٹر، ہارٹیکلچراور ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے لئے موثراقدامات متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے -انہوں نے کہاکہ ادارے خوف خدا کریں اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کریں اور وقت کو غنیمنت جانیں اورکام کر کے دکھائیں-قوم کے بچوں اوربزرگوں کو اپنا جان کر انہیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کریں-ترکی جانے والے وفود سے میری درخواست ہے کہ اب کچھ کر کے دکھائیں اور وقت ضائع نہ کریں -ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر او رہارٹیکلچرکے شعبوں کی بہتری کے لئے استنبول میونسپلٹی کے حکام سے سود مند معاہدے کئے جائیں -انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولتیں فراہم کر کے اللہ تعالی اورعوام کے سامنے سرخرو ہوں اور لوگوں کی زندگیوں کو آسودہ کر کے ان کی دعائیں لیں- لارڈمیئر لاہور،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیربلدیات منشاء اللہ بٹ،وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈخواجہ احمد حسان،استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنیداورمتعلقہ افسران نے ترکی کے شہر استنبول سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری اورمتعلقہ افسران وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :