وفاقی وزیر ریلوے کاکراچی سے میرپورخاص اور بدین کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان

ملک میں پہلے اینٹی بھٹو اور پرو بھٹو کی سیاست ہوتی تھی، اب اینٹی اورپرونوازشریف کی سیاست ہو رہی ہے،سیاسی جماعتوں اور اداروں میں بلوغت آئی ہے، امید ہے بلوغت کا عمل آہستہ آہستہ آگے بھی بڑھے گا، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:47

وفاقی وزیر ریلوے کاکراچی سے میرپورخاص اور بدین کیلئے ٹرین چلانے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فروری میں کراچی سے میر پورخاص اور بدین کے لیے مہران ایکسپریس سمیت خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں پہلے اینٹی بھٹو اور پرو بھٹو کی سیاست ہوتی تھی، اب اینٹی اورپرونوازشریف کی سیاست ہو رہی ہے،سیاسی جماعتوں اور اداروں میں بلوغت آئی ہے، امید ہے بلوغت کا عمل آہستہ آہستہ آگے بھی بڑھے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کی آمد آمد ہے سب نے اپنی اپنی صف بندیاں کرنی ہیں، ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے معلوم نہیں کون جیتے گا۔ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ سال 2018 کے دوسرے مہینے سے کراچی سے میر پور خاص اور بدین کے لیے مہران ایکسپریس سمیت خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے کی تمام اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ماضی میں ملک حادثے کا شکارہوا لیکن پالیسی سازوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، انہوں نے تمام تجربے کرکے دیکھ لیے لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :