رانا ثناء اللہ بھی جلد شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں: پرویز الہیٰ کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:28

رانا ثناء اللہ بھی جلد شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ بھی جلد شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ بھی شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ جیسے ماضی میں اسحاق ڈار شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر اپنی جان بخشی کروانے میں کامیاب ہوئے تھے، ویسے ہی اب رانا ثناء اللہ بھی اپنی جان بخشی کیلئے سانحہ ماڈل ٹاون کیس اور دیگر معاملات میں شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے راضی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاون کے سلسلے میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مرکزی ملزم تصور کرتے ہیں۔