کراچی ،رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 10ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رینجرز نے لانڈھی کے علاقے سے محمد حنیف، اسنیپ چیکنگ کے دوران حیدر علی، کلاکوٹ اور سچل سے شاہ زیب اور آصف کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ، اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے،دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے لیاری گینگ ارشد پپو گروپ کے خطرناک دہشت گرد نادر کو گرفتارکرکے اس قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم نے متعدد افراد کو قتل کرنے کے علاوہ اغواء برائے تاوان اور بھتے کی متعدد وارداتیں کی ہیں ،تیموریہ پولیس نے 2ملزمان عمر فاروق اور شفیع محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملزم ناصر خان کو گرفتارکرکے اسلحہ بر آمد کیا،لانڈھی پولیس نے 2 ملزمان جمعہ خان اور علی حیدر کو گرفتار کرلیا۔