چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن میں ہمارے وزیر اعظم ہوں گے،جان محمد بلوچ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:37

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن میں ہمارے وزیر اعظم ہوں گے،جان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت میں اضافہ دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں ، پاکستان کی نوجوان نسل نوجوان قیادت چاہتی ہے، مخالفین گالم گلوچ کی سیاست کر رہے ہیں جو نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے کراچی میں رنگ نسل اور مذہبی سیاست کو فروغ دیکر بھائی کو بھائی سے لڑوایا گیا جس کی وجہ سے کراچی جوکہ روشنیوں کا غریب پر ور شہر کہلاتا تھا اسے لسانیت کی سیاست سے لہولہان کیا گیا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن میںہمارے وزیر اعظم ہوںگے،پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور غریب عوام کے حقوق کو ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے تاکہ ہمارا ملک خوشحال رہے،پیپلز پارٹی نے پاکستان میں جد ید ٹیکنالوجی ہولو گرام متارف کروائی ہے جس کی کافی زیادہ پزیرائی مل رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ کو آرڈنیٹر ہولو گرام ٹیکنالوجی بلاول ہاوس سرفراز میرانی سے کورنگی بلوچ فٹبال اسٹیڈیم یوسی شرافی گوٹھ میں18 دسمبر 2017 بروز پیر کو شام 7 بجے کارکنوں سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہونے والے خصوصی خطاب کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین کیٹل کالونی چوہدری اکرم،یو سی چیئرمین نظر بلوچ، پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔