گورنر سندھ صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے برطانیہ کے 7روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:36

گورنر سندھ صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے برطانیہ کے 7روزہ دورے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں مزید سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لئے برطانیہ کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے یہ دورہ مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے روڈ شوز کا حصہ ہے۔ جن کا مقصدپاکستان کے مثبت امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنا ہے۔

گورنر سندھ اس سلسلے میں پہلے ہی دوحہ ، دبئی ،نیویارک ،ہوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کر چکے ہیں۔گورنر سندھ لندن اور مانچسٹر کے دورہ میں نمایاں مالیاتی اداروں کے سربراہوں اور سرمایہ کاروں سے ملیں گے اس کے علاوہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے میں گورنر سندھ برطانوی وزیر برائے تجارت گریگ ھینڈز ،ایشیا ء اور پیسیفک کے لئے وزیر مملکت مارک فیلڈکے علاوہ برطانوی تجارتی نمائندے رحمان چشتی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ گورنر سندھ کے دورے کی ایک اہم بات برطانوی جامعات کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہیں،وہ لنکنز ان یونیورسٹی آف لاء اور سینٹ میری یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور ان کے صوبہ کی جامعات سے قریبی تعاون پر بات کریں گے۔

گورنر سندھ اپنے دورے میںلندن کے لارڈ میئر صادق خان سے ملاقات کے علاوہ کوئین ایلزبتھ لیگیسی پارک میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے پریزنٹیشن میں شرکت اور برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کریں ۔

متعلقہ عنوان :