ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ساجد سراج کی والدہ محمد سلیم کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:36

ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ساجد سراج کی والدہ  محمد سلیم کے بہنوئی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ساجد سراج کی والدہ محترمہ، ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ممبر محمد سلیم کے بہنوئی محمد شریف اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے کمیٹی ممبر نواب کے صاحبزادے محمد احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائی(آمین)۔بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر کمالی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سلیم رضا، ذمہ داران و کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :