Live Updates

عمران خان کو ہم یاد نہیں کرتے مگر ان کو مشرف ضرور یاد آرہے ہونگے، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:34

عمران خان کو ہم یاد نہیں کرتے مگر ان کو مشرف ضرور یاد آرہے ہونگے، صوبائی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف دوسری بار اپنی پارٹی کو دھوکہ دے رہے ہیں ایک بار وہ مشرف سے ڈیل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوکر وہ اپنی پارٹی کو دھوکہ دے چکے ہیں ،نواز شریف ہو یا نہ ہو جمہوریت چلتی رہے گی ایاز صادق کے بیان سے مایوسی ہوئی ،ان کے وزراء اور ارکان اسمبلی میں نہیں آتے تو نواز شریف شاہد خاقان عباسی کے بجائے شہباز شریف سے کام لیں وہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو مرواسکتے ہیں تو لوگوں کو اسمبلی میں بھی لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو اناہل قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ کو مبارکباد ہو کہ اس نے ایک مرد کو ملا ہوا حق مہر جائز قرار دیا ہے، بنی گالا عمران خان نے جمائما سے طلاق کے بعد ملنے والے پیسوں سے خریدا ہے، ہم عمران خان کی نااہلی کا انتظار نہیں کررہے تھے کیونکہ کسی کے نااہل ہونے یا کسی کے اہل ہونے سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے ،ہم نے تو پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے ،عمران خان کو ہم یاد نہیں کرتے مگر عمران خان کو مشرف ضرور یاد آرہے ہونگے ، گذشتہ رات سکھر میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پی ایس پی پہلے بھی ایجنسیوں کے کہنے پر ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھی اب بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے ایجنسیوں نے کہا ہوگا تو وہ بیٹھ جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سے آصف زرداری کی ملاقات کوئی اچھنبے کی بات نہیں وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں ان سے تو منہاج القرآن جاکر بینظیر بھٹو نے بھی ملاقات کی تھی ان کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،نہ اب اٹھاون ٹو بی آئین کا حصہ ہے اور یہ بات پاک فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی پتہ ہے کہ اٹھاون ٹوبی اب آئین کا حصہ نہیں ہے ہم پارلیمنٹ پر اعتماد کرتے ہیں اور اسی کے لیے جیے اور مرے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :