Live Updates

نواز شریف ،عمران خان اور جہانگیر ترین کیسسز میں عدلیہ کے فیصلوں کا کوئی سر پیر نہیں ہے ،مخدوم جاوید ہاشمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:12

نواز شریف ،عمران خان اور جہانگیر ترین کیسسز میں عدلیہ کے فیصلوں کا ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ) :سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی عدلیہ کے فیصلوں پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف ،عمران خان اور جہانگیر ترین کیسسز میں عدلیہ کے فیصلوں کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے قوم کو کنفیوز کررہے ہیں،نوازشریف کو جس بنیادپرنااہل کیا گیا وہ ساری باتیں عمران خان کے کیس میں بھی تھیں۔

(جاری ہے)

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس نے پنڈی ائیرپورٹ پر میرے ہاتھ چومے تھے لیکن ان کی ہربات کو مانانہیں جاسکتا،عدلیہ کافیصلوں پرتنقید کا ہمیں حق ہے ،گزشتہ روزتین فیصلے آئے ، نوازشریف،عمران خان اور جہانگیرترین کے فیصلے آئے لیکن ان فیصلوں کا کوئی سرپیرنہیں ہے ،کسی کوسزا دے دی گئی اور کسی کو معاف کردیا گیا،نوازشریف اورعمران خان کا کیس ایک جیسا تھا،نوازشریف کو جس بنیاد پرنااہل کیا گیا وہ ساری باتیں عمران خان کے کیس میں بھی ہیں،ایک کو سپریم کورٹ نے ریلیف دیا اور دوسرے کو نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات