عام انتخابات کا بروقت انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، سندھ سے اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں

خواجہ سعد رفیق کا مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:34

عام انتخابات کا بروقت انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، سندھ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں بھی مقبول ہو رہی ہے، بہت سی اہم شخصیات ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں، پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، کراچی پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو دی جانی چاہئے تھی، اب حالات بدل رہے ہیں، آنے والا وقت بہتر کراچی کا ہے، سیاستدانوں اور اداروں کو شہر قائد کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے، لاہورکی ترقی سے کراچی کا موازنہ کرتا ہوں تو خوشی نہیں ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم ضیاء، شاہ محمد شاہ، بابو سرفراز جتوئی، سورٹھ تھیبو،عبد الحمید بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، امیر مقام اور مشاہد اللہ کے ہمراہ کوئٹہ اور کراچی میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور تنظیم درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی اہم شخصیات کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں مسلم لیگ ہائوس کو متحرک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں بروقت عام انتخابات کو ممکن بنائیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی اور اب ہماری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں135 کلومیٹر ٹریک کو بحال کررہے ہیں، اپریل میں ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی شازشوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کے تحفظ کا ضامن ہے، نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی، سیاستدانوں کی قسمت کے فیصلے عوام کو کرنے چاہیے