موجودہ خستہ حال معیشت کو سنبھالنے کیلئے ڈالر کی قدر 125 سے 130 روپے تک جائے گی: ماہر معاشیات زبیر احمد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:06

موجودہ خستہ حال معیشت کو سنبھالنے کیلئے ڈالر کی قدر 125 سے 130 روپے تک ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) ماہر معاشیات زبیر احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ خستہ حال معیشت کو سنبھالنے کیلئے ڈالر کی قدر 125 سے 130 روپے تک جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات زبیر احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے سے متعلق ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زبیر احمد کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں ابھی مزید اضافے کا امکان ہے۔

ملک کی معیشت انتہائی خستہ حال ہے۔ موجودہ خستہ حال معیشت کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔ ڈالر کی قیمت ممکنہ طور پر 125 سے 130 روپے تک جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران ملک میں ڈالر کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 111 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ زبیر احمد کا تفصیلی تبصرہ ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :