اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:28

اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ یورو، برطانوی پائونڈ اور یو اے ای درہم کی قیمتوں میں کمی جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 109.80 روپے اور قیمت فروخت 110.30 روپے پر مستحکم رہی۔

اعداد وشمار کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں ایک روپے اور قیمت فروخت میں 1.30 روپے، برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید 128.50 روپے سے گھٹ کر 127.50 روپے اور قیمت فروخت 130.50 روپے سے گھٹ کر 129.20 روپے، برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 146.00 روپے سے گھٹ کر 144.50 روپے اور قیمت فروخت 148.00 روپے سے گھٹ کر 146.50 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

سعودی ریال کی قیمت خرید میں 10 پیسے اور قیمت فروخت میں 5 پیسے کا اضافہ جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید میں 5 پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 28.85 روپے سے بڑھ کر 28.95 روپے اور قیمت فروخت 29.20 روپے سے بڑھ کر 29.25 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.70 روپے سے گھٹ کر 29.65 روپے اور قیمت فروخت 30.00 روپے پر مستحکم رہی۔ دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ ہفتہ کو بند رہی۔

متعلقہ عنوان :