صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے اشیاء خوردونوش کے حوالے سے شدید مہنگائی ریکارڈ کی گئی

14سبزیوں کی قیمتوں میں 12روپے تک ، برائلر مرغی کے گوشت میں 43روپے تک اضافہ ہوا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے اشیاء خوردونوش کے حوالے سے شدید مہنگائی ریکارڈ کی گئی ،پرچون سطح پر 14سبزیوں کی قیمتوں میں 12روپے تک ، ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 43روپے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت 7روپے اضافے سے 34روپے ، آلو سٹور کی قیمت ایک روپے اضافے سے 20روپے ، ٹماٹر 12روپے اضافے سے 77روپے ، بینگن دو روپے اضافے سے 40روپے ، کھیرا 5روپے اضافے سے 32روپے ، کریلے 6روپے اضافے سے 85روپے ، میتھی 4روپے اضافے سے 58روپے ، پھول گوبھی 6روپے اضافے سے 53روپے ، گھیا کدو پانچ روپے اضافے سے 58روپے ، سبز مرچ 6روپے اضافے سے 96روپے ، اروی دو روپے اضافے سے 35روپے ، مٹر پانچ روپے اضافے سے 74روپے ، گاجر دیسی ایک روپے اضافے سے 39روپے اور ایک کلو ساگ کی قیمت تین روپے اضافے سے 25روپے ہو گئی ۔

ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 196سے بڑھ کر 239روپے ہو گئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 124روپے سے بڑھ کر 127روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :