ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ علی گڑھ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی اجتماعی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

برسی کے مرکزی اجتماع میں کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کیف الواریٰ ،خا لد مقبو ل صدیقی، کامران ٹیسوری، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت ذمہ داران و کارکنان اور شہداء کے لواحقین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:27

ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ کے روز سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ علی گڑھ اورسانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی اجتماعی برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدہوئے اور تمام سانحات کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ علی گڑھ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی برسی کا مرکزی اجتماع بہا در آبا د میں واقع ایم کیوایم کے عارضی مرکز پر منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر کیف الواریٰ، خالد مقبول صدیقی، کامران ٹیسوری، رابطہ کمیٹی کے اراکین حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، مختلف شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران ،ٹائونز اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ علی گڑھ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو رکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خشو ع و خضوع کے فاتحہ خوانی کی اور دعا کرائی جس میں تمام شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ سمیت حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ۔