پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری کی ملاقات

پاکستان اور جھنڈے کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی شہر اور ملک میں امن ہو ، جس میں لوگوں کا بھلاہو کوئی نقصان ہو، مصطفی کمال

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:25

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان اور جھنڈے کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی شہر اور ملک میں امن ہو ، جس میں لوگوں کا بہلا ہو کوئی نقصان ہو ،یہ ہی ہمارا مشترکہ ایجنڈ ہے ،ایسی تمام جماعتوں سے ہم ملیں گے جو اس ایجنڈے پر ہونگے،انہوںنے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ماڈل ٹاؤن کے سانحہ پر ہم نے بغیر کسی سیاست کے سب سے پہلے آواز بلند کی جہاں ظلم ہو گا ہم وہاں کھڑے ہوں گے ان خیالات اظہار انہوںنے پاکستان ہاوئس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین وسیم آفتاب دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ16دسمبر کو دو سانحات سقو ط ڈھاکہ اور اے پی ایس کا واقعہ ہے جو قوم نے دیکھے ہیںآج میں بات کرونگا سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس اسکول پروہ بچے جو شہید ہوئے جبکہ وہ شہید ہونے نہیں آئے تھے پڑھنے آئے تھے میں ان والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،میں یہ بات کررہا ہوں تو ان شہید بچوں کے زخم تازہ ہونگے اس سانحہ کے بعد پاکستان کی سیاسی اور آرمی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھیں تھیں انہوںنے کہاکہ سب نے اس 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کیئے کیا 2 سے 3 نکات پر ہم نے کوئی کام کیا ہے ،کیا سول حکومتوں نے جو ترجیحات مرتب کرنی تھی کیا کیں کیا ان عوامل پر کام کیا گیا نہیں کیا گیاکیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب ایسا سانحہ نہیں ہوگاانہوںنے کہاکہ ہم سانحہ کے بعد دوسرے سانحے کا انتظار کرتے ہیں اپنی کرسی بچانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیںلیکن معصوم بچوں کو بچانے کے لیئے کچھ کیاآج بھی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں لیکن ان میں اعتماد نہیں آیاسنی تحریک کے سر براہ ثروت اعجاز کہا کہ تبدیلی کے لئے ہم مل کر کام کریں گے بیت المقدس آج کا اہم ایشیو ہے انہوںنے کہاکہ : اسلام سے بڑی جمہوریت نہیں ہے وزیر خارجہ عوام کے جذبات اقوام عالم تک پہنچائے بیرون ایجنڈے پر ملک کی پالیسی نہیں بننی چاہئے بلکہ میڈ اِن پاکستان پالیسی بنائیں انہوںے کہاکہ کسی سے بات کرنے کا مطلب سیاسی اتحاد نہیں ہوتا بعد ازاں سنی تحریک کے سر براہ ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں نمائندہ وفد نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی موجودہ صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجو کہ نصف گھنٹے جاری رہی