آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی، مصطفی کمال

ڈاکٹر فاروق ستار کردار کے لحاظ سے بہت کمزور آدمی ہیں ، مجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے،لیکن اب مہاجر کی کہانی بند ہونی چاہیے، کوسی پی این ای میں میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:25

آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی، مصطفی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پا ک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی۔ڈاکٹر فاروق ستار کردار کے لحاظ سے بہت کمزور آدمی ہیں ، مجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے،لیکن اب مہاجر کی کہانی بند ہونی چاہیے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ایم کیو ایم کے بانی سے زیادہ خطر ناک ہیں۔

پہلیکراچی میں ایک طرف شاہی سید اور دوسری جانب الطاف حسین گالیاں دیتے تھے۔ہم نے لندن جاکر بانی ایم کیو ایم کے پائوں پکڑے اوران کو سمجھایا۔آپ قوم کی حالات پر رحم کریں لیکن ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل بعد انکشاف ہوا کہ 25 سال سے را کے لیے کام کررہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوسی پی این ای میں میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی این ای کے نائب صدر عامر محمود اور جنرل سیکر یٹری اعجاز الحق بھی موجود تھے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں سچ بولیں،جھوٹ کی باری پر خاموش ہوجاتے ہیں۔ سوال سب کریں گے کہ ہمیں کون سی اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی ہے۔اس حوالے سے آج تک کسی کو معاہدہ نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی ویڈیو ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رات گھر پہنچتے تو ایک طرف بانی ایم کیو ایم اور دوسری طرف شاہی سید گالیاں دے رہے ہوتے تھے۔

میں نے نظامت کے اہم ترین دور میں لندن جانے کا پلان بنایا اور بانی ایم کیو ایم کی باتوں سے تنگ آ کر ان سے ملنے لندن گئے۔ اس وقت کے گورنر، انیس قائمخانی اور دیگر بھی ساتھ تھے۔لندن جاکر بانی ایم کیو ایم کے پائوں پکڑے اوران کو سمجھایا ہمارے پاس کوئی دوسرا آدمی نہیں ہے۔آپ قوم کی حالات پر رحم کریں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ میرے ساتھ رابطہ کمیٹی کے دوسرے لوگوں نے ان کے پاوں پکڑے۔

منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انہیں علاج کے لیے 3 ماہ اسپتال میں رکھااورعلاج کے بعد میں ویسے ہی ہوگئے جس طرح پہلے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے وہ را کا ایجنٹ ہے تو ہم انکار کرتے تھے۔ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل بعد انکشاف ہوا کہ 25 سال سے را کے لیے کام کررہے تھے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک ایک دستاویز محمد انور اور طارق میر کے سامنے رکھی۔

ڈاکٹرعمران فاروق نے ساری دستاویزات سنبھال رکھی تھیں۔تین تین گھنٹوں تک سب نے لندن پولیس کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرائے۔ لندن پولیس نے جو پوچھا بھی نہیں تھا وہ بھی بتادیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس پر ٹاسک دیا گیا کہ الطاف حسین کو کچھ ہوا تو خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔را والے الطاف حسین کو اسکول کھولنے کے لیے پیسے نہیں دے رہے تھے۔

را والے فسادات کے لیے بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی۔ مجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے،میرے ماں باپ مہاجر تھے لیکن اب مہاجر کی کہانی بند ہونی چاہیے۔ ایم کیو ایم والے ایک دوسرے کو شوکاز دینے میں لگے ہوئے ہیں۔سندھ کے بعد بلوچستان ہمارا فوکس ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پی ایس پی نے ہمارا مینڈنٹ تقسیم کردیا ہے۔

یہ ہماری فتح ہے، مینڈیٹ تقسیم نہیں، شفٹ کیا ہے۔ 30 سال کی ایم کیوایم ڈیڑھ سال کی پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ڈاکٹرفاروق ستار اور ایم کیو ایم قائد پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔ 22 اگست 2016 کو ایم کیوایم مرچکی تھی۔ 23 اگست کو فاروق ستار نے اس کی سانسیں دوبارہ بحال کیں۔ڈاکٹرفاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم کو یقین دلایا تھا کہ چند ماہ بعد پارٹی واپس کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا الائنس نہیں انضمام ہوا تھا۔ملاپ کا وعدہ کرکے فاروق ستار مکر گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار کردار کیطور پر بہت کمزرو آدمی ہیں۔عمران خان، طاہر القادری سمیت سب لوگ ہمارے لیے اہم ہیں۔پاکستان کے لوگ سمجھتے ہیں اب ہمارا ایک رول ہے۔ ہم سب کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کسی سے الائنس نہیں ہوگا۔

اپنے منشور اور اپنے نشان پر انتخاب لڑیں گے۔ الیکشن کے بعد کسی جماعت سے الائنس ہوسکتا ہے پہلے نہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے پکڑے جانے سے اکیلا وہ نہیں بلکہ بھارت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔بھارت الطاف حسین کے ذریعے 22 سال سے ملک میں دہشتگردی کررہا تھا۔الطاف حسین کے پکڑے جانے سے پورا بھارت ہل گیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے برطانیہ میں رابطہ کرکے ثبوت کران پراسیکیوشن کے سامنے سے پیش ہونے سے روکا۔

الطاف حسین اور دیگر کے خلاف شواہد اگر کران پراسیکیوشن کے سامنے پیش ہوجاتے تو یہ کبھی واپس نہیں آتے۔انڈیا میں برطانیہ سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔بدقسمتی سے ہماری حکومت نے الطاف حسین کے خلاف کیس کو فولو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے روزانہ لڑ رہے ہیں ۔شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔ان کے میئر نے 12 لاکھ کی پینشن دینے کے لئے 6 لاکھ رشوت لی۔

اگر میں غلط ہوں تو وہ مجھ پر کیس کرے میں جواب دونگا کیوں نہیں کرتا کیس کرے ۔ایم کیو ایم والوں کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔اگلے انتخابات میں کچرے اور گٹر کے پانی پر کھڑے ہوکر ووٹ مانگیں گے۔ فیکٹری جرمنی سے پیسہ لینے کے لیے دہشت گردی کا واقعہ ظاہر کیا گیا۔میں حماد کی وکالت نہیں کررہا۔اگر حماد پر جرم ثابت ہو تو پہلے مجھے بعد حماد صدیقی کو پھانسی دینا۔ حماد صدیقی پی ایس پی کا رکن نہیں ہے۔حماد صدیقی کو جانتا ہوں وہ ایسا کام نہیں کرے گا۔تفتیش میں سامنے آچکا تھا آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔انہوں نے کہا کہ عشرت العباد آج بھی الطاف حسین کے ساتھ مل کر سازشیں کررہا ہے۔عشرت العباد الطاف حسین سے بڑا ملزم ہے۔