شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور قوم کے ہیرو ،انکی قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے‘ رانا مشہود احمد

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:25

شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور قوم کے ہیرو ،انکی قربانی کو کبھی بھلا نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہاہے کہ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور قوم کے ہیرو ہیں ،ہم ان کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ معاشرے میں علم کا اجالا پھیلا کر عدم برداشت ، تشدد اور دہشت گردی جیسے قبیح عوامل پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ںنے یہاں گورنمنٹ اے پی ایس میموریل سکول فارگرلز ماڈل ٹاؤن میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -تقریب کے دوران آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیااو ران کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی -اس موقع پر شہدائے اے پی ایس کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی ا ختیار کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں -صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے -ہم شہدائے اے پی ایس کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور علم کی طاقت سے دہشت گردی اور جہالت کے اندھیرو ںکا خاتمہ کریں گے -انہو ںنے مزید کہاکہ طلباء و طالبات قوم کے معمار ہیں ، حکومت پنجاب قوم کے ان معماروں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ ہو-