سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو والدین اور سول سوسائٹی کا شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:25

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) آرمی پبلک سکول کے شہدا کو والدین اور سول سوسائٹی نے پشاور کے آرکائیوہال میں شمعیں روشن کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ16دسمبر پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن دہشتگردوں نے نہتے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا ،شہید کبھی مرتے نہیں عوام کے دلوں میںرہتی دنیا تک زندہ ہے ،شہدا کے والدین اس موقع پر ہال میںشہدا کی یاد میں شمعیں روشن کئے اس موقع پر والدین اپنے جگر گوشوں کو یاد کرتے ہوئے ابدیدہ بھی ہوگئے ،شہدا کے والدین نے کہا کہ انہیں فخر ہیںکو وہ شہدا کے ماں اور باپ ہیں انہی بچوں نے ملک کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیاہے جن کو ان پر فخر ہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے انکے حوصلے کمزور نہیں اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں ، کوئی بھی انکے بچوں کو تعلیم سے نہیں روک سکتے ‘ آخر میں شہدا کے بلند درجات اور ملک میں امن سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ممبرخیبر پختونخوا اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھ نے ’’ اے پی پی ‘‘ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اے پی ایس سانحے نے پوری قوم کو دہشت گردی وانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں متحدکرتے ہوئے ملک میں پائیدار امن قائم کرنے کی بنیاد فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس شہداء کے لواحقین کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کے بعد وفاقی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاپسندی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا‘جس کے نتیجے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن اور کریک ڈائون شروع ہوگئے اور2013 ء تک شہروںاوردیہات میںدھندھنا تے پھرنے اور خوف و ہراس پیدا کرنے دہشت گرد منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے ‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت‘ سیکورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردی و شدت پسندی سے متاثرہ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں امن صورتحا ل پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے اورحکومت کی رٹ مکمل طورپر بحال ہوچکی ہے جبکہ عوام کو سکھ اور چین کی نیند نصیب ہوچکی ہے ۔