سابق تحصیل ناظم مری سردار محمدسلیم خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:25

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنماء وسابق تحصیل ناظم مری سردار محمدسلیم خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر بھوربن ہاوس میں تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، جماعت اسلامی کے رہنما سجاد عباسی ، عتیق عباسی ،کرنل ( ر ) شبیر، سابق ایم پی اے ، خورشید ستی ،میجر لطاسب ستی ، ڈاکٹر اورنگزیب عباسی ، بحریہ ٹائون کے لینڈ ڈائریکٹر حاجی امجد ، سابق ممبر قومی اسمبلی سردار فدا محمد خان ،سابق ممبر ضلع کونسل عبارت خان، سابق امیدوار پی پی ون جاوید اقبال ستی، عثمانیہ گروپ کے حاجی عثمان عباسی ،سابق ناظمین اور موجودہ بلدیاتی نمائندہ سمیت اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے سردار سلیم خان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے مغفرت ،درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :