حیدرآباد، آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کی تیسر ی بر سی کے موقع پر مختلف سیا سی ،سما جی تنظیمو ں کی جانب سے تقر یبا ت کا انعقاد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کی تیسر ی بر سی کے موقع پر مختلف سیا سی ،سما جی تنظیمو ں کی جانب سے تقر یبا ت کا انعقاد کیا گیا اور شہد ا ء کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے پریس کلب کے سامنے مظا ہر ہ بھی کیا گیا ، پاکستان مسلم لیگ(ن) حیدرآباد کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کی تیسر ی بر سی منا ئی گئی اس حوالے سے منعقد ہ تقریب سے جنر ل سیکر یٹر ی کا مر ان جتو ئی اور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قوم سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربا نی کو کبھی فر امو ش نہیں کر ے گی اور معصوم بچوں نے اپنا لہو دے کر قوم کو متحد کر دیا اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی اور فاتحہ خو انی بھی کی گئی جبکہ تقریب میں خالد محمو د آرائیں ، ایوب قریشی ، حا رث علی آرائیں اوردیگر کا رکنان و رہنما ئوں نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پا رٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے بھی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں حیدرآباد ضلع کے صدر صغیر احمد قریشی ،جنر ل سیکر یٹر ی علی محمد سہتو ،انفارمیشن سیکر یٹری احسان ابڑ و ،رجب خاصخیلی اور پاشا قاضی سمیت دیگر رہنما ئو ں نے شرکت کی ،اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے رہنما ئو ں نے اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خر اج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ ہم علم کے دشمنو ں کو کبھی کا میا ب نہیں ہو نے دینگے اور ان کے نا پاک عزائم کو خا ک میں ملا دیں گے ،انہو ںنے کہا کہ آرمی پبلک اسکو ل کے شہید بچوں نے اپنی جا نو ں کا نذ رانہ دے کر جہا لت کا مقابلہ کیا اور روشن خیا لی کی بنیاد رکھی اور شہد اء کی یا دوں کو وطن کی بقا ء سے الگ نہیں کیا جا سکتا جبکہ شہید ہما رے ماتھے کا جھو مر ہیں ۔

دی انٹر نیشنل ہیو من رائٹس بر ائٹ فیوچر ڈ ویلپمنٹ آر گنا ئز یشن کی جانب سے آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کو خر اج تحسین پیش کر نے کیلئے پر یس کلب کے سامنے مظا ہر ہ کیا گیا اس موقع پر تنظیم کے مرکز ی صدر ممتا ز سبز پو ش ،جنر ل سیکر یٹر ی حیدرآباد ساجد علی مر ی ،لیڈ یز ونگ کی صدر مسز ثمر ین اور محمد اسلم شورو سمیت دیگر نے پا ک فوج کو سلام پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہم ملک میں علم کی شمع کو مزید روشن رکھنے کا عز م رکھتے ہیں اور سانحہ پشاور کے تمام شہد اء خر اج عقید ت پیش کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :