جہانگیرترین اور نوازشریف کے درمیان فرق بالکل واضح ہے،دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ، عمران خان

جہانگیرترین نے اصولی موقف اپنایا،نوازشریف پارٹی عہدہ رکھے ہوئے ہیں،جہانگیر ترین نے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ ،بیان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:22

جہانگیرترین اور نوازشریف کے درمیان فرق بالکل واضح ہے،دونوں کا موازنہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور نوازشریف کے درمیان فرق بالکل واضح ہے،دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،جہانگیرترین نے اصولی موقف اپنایا،نوازشریف پارٹی عہدہ رکھے ہوئے ہیں،جہانگیر ترین نے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اپنے بیان میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جہانگیرترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ملی،نوازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری،اثاثے چھپانے پرنااہل ہوئے،جہانگیرترین کی نااہلی صرف ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر ہوئی۔

انہوںنے کہا کہ جہانگیر ترین نے نئے پاکستان کے کازکے لیے مضبوط عزم ظاہرکیا، جہانگیرترین نے تحریک انصاف کے کازکیلیے انتہائی خلوص سے کام کیا،جہانگیرترین کاپارٹی میں کوئی عہدہ ہونہ ہومیرے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتا،جہانگیرترین پارلیمنٹ کے رکن ہوں یا نہ ہوں میرے لیے حیثیت نہیں رکھتا،جہانگیرترین تم میرے ساتھ نیاپاکستان بنانے میں شانہ بشانہ رہو گے۔۔