قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ، جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہوگا جنگ جاری رہے گی، مریم اورنگزیب

آنے والا دور دہشت گردی سے پاک ہوگا آرمی پبلک سکول پاک فوج کے جوانوں، صحافیوں اور معصوم شہریوں کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملک میں جمہوریت قائم رہے گی تو عوام کو ان کا فیض ملتا رہے گا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحت کے حوالے سے محروم طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فاٹا سمیت ملک کے دیہی علاقوں میں وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دیا جارہا ہے،پمز میں صحافیوں کو ہیلتھ ان ٹائٹلمنٹ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:22

قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ، جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہوگا  جنگ جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، جب تک ملک میں ایک بھی دہشت گرد موجود ہوگا تو یہ جنگ جاری رہے گی۔ آنے والا دور دہشت گردی سے پاک ہوگا آرمی پبلک سکول پاک فوج کے جوانوں، صحافیوں اور معصوم شہریوں کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملک میں جمہوریت قائم رہے گی تو عوام کو ان کا فیض ملتا رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحت کے حوالے سے محروم طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فاٹا سمیت ملک کے دیہی علاقوں میں وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز میں صحافیوں کو ہیلتھ ان ٹائٹلمنٹ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کے دن آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے۔ یہ دن کبھی نہیں بھول سکتے جب تک ملک میں ایک بھی دہشت گرد باقی ہے تو یہ جنگ جاری رہے گی آنے والا دور دہشت گردی سے پاک ہوگا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بل پر کام جاری ہے جس کیلئے خصوصی طور پر ایک وکیل مقرر کیا گیا ہے اور بہت جلد یہ بل قومی اسمبلی سے منظور کروا کر صحافیوں کو تحفظ فراہم کردیا جائے گا۔

پوری دنیا میں سٹیٹ ہی صحافیوں کو سیکیورٹی اور صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ پمز میں صحافیوں کو ان ٹائٹل کروانا حکومت کی ہی ذمہ داریوں میں شامل ہیں جس کے لئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور پمز کی انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے صحافیوں کو یہ سہولت فراہم کردی ہے۔