ڈی جی این آئی ایچ ڈاکٹر منیر منگریو لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا، اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،داستان پولیس سٹیشن تک پہنچ گئی

نئی محبوبہ کی زلفوں کے اسیر ہوکر بیوی بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی شوہر نے تشدد کیا ہے ،میں نے پولیس کو بلایا نہ ہی کوئی درخواست دی ہے ، مجھے علم نہیں پولیس کو کس نے اطلاع کی، متاثرہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کا موقف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:17

ڈی جی این آئی ایچ  ڈاکٹر منیر منگریو لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا،  اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) این آئی ایچ پی آر این کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سردار منیر منگریو نے لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا ہو کر اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،منیر منگریو نے اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی ساتھی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے گھر سے اکثر غائب رہنے لگے جبکہ کئی دنوں بعد اپنے گھر واپس آئے تو اپنی بیوی اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دے دی۔

ڈاکٹر منیر احمد مینگزیو کی بیوی نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلا لیا اور اپنے خاوند کے تشدد کے خلاف پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ پی آر این کے ڈی جی سینئر ڈاکٹر منیر منگریو اپنی ساتھی ڈاکٹر صوبیہ کے عشق میں مبتلا ہوکر اپنی منکوحہ بیوی اور بچوں کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینا شروع کر رکھی تھیں۔

ڈاکٹر منیر منگریو اپنی محبوبہ کے ساتھ ابتدائی دنوں اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل کی لابی میں دیکھے جاتے رہے ہیں۔ منیر منگریو کا تعلق سندھ کے ضلع سکھر سے ہے کئی ہفتوں گھر سے غائب رہنے کے بعد جب منیر منگریو واپس رات کو گھر آئے تو اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بیوی بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی ۔ بیوی نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فلیٹس جو کہ جی فائیو میں ہے، میں شور مچانا شروع کردیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر ڈاکٹر منیر منگریو کو اپنی حراست میں کچھ وقت کیلئے رکھا اور بعد میں چھوڑ بھی دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی بیوی کی بے وفائی سے نالاں تھے اور نئی محبوبہ ڈاکٹر صوبیہ کے ساتھ ان کا افیئر قائم ہوگیا ڈاکٹر صوبیہ ایک این اجی اوز میں بھی کام کرتی ہیں اور شہر کی مالدار خواتین میں انکا شمار ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر منیر منگریو نے ڈاکٹر صوبیہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے جبکہ دوسری طرف اپنی بیوی کی بے وفائی سے بھی نالاں تھے اب ڈاکٹر منیر منگریو کا عشق پولیس کے حوالے ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو نے بتایا ہے کہ ان پر شوہر نے بہیمانہ تشدد کیا ہے ۔ شاہ جہان کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو نہیں بلایا نہ ہی کوئی درخواست دی ہے البتہ رات گئے مجھے اور میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد مجھے علم نہیں پولیس کو کس نے اطلاع کی۔

گھر میں تشدد کی وجہ سے بچوں کے رونے اور شور کی وجہ سے ہو سکتا ہے کسی پڑوسی نے پولیس کو اطلاع کی ہوں ایک سوال کے جواب میں نیشنل پیپلز پارٹی کی خاتون ایم این اے کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر منیر مینگرو نے ا یک خاتون جو کہ خود کو ڈاکٹر کہتی ہے کی ایماء پر تشدد کا نشانہ بنایااس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے ساتھ نہیں رہتے ہیں کل تین دن بعد گھر اور آتے ہی مجھے اور بچوں پر تشدد شروع کر دیا اپنے فیملی کے روشن مستقبل اور اپنے گھر کو بچانے کی غرض سے پولیس کو تحریری درخواست نہیں دی۔