ہنگو،ڈی ایس بی کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآ مد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:17

ہنگو،ڈی ایس بی کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآ ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) ہنگوڈی ایس بی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلفام علی کو گرفتار کر کے منشیات برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہنگوڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں HCشکوراحمد،کانسٹبل رضوان اوروقاص نے علاقہ علی آباد میںکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلفام علی سکنہ شاہوخیل کوگرفتارکرکے ان کے منشیات برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی9CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش متعلقہ برانچ کے حوالے کردی۔ڈی ایس پی ہنگو سرکل عمرحیات خان نے اچھی کارکردگی دکھانے پرDPOہنگواحسان اللہ خان سے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں کیلئے تعریفی اسنادونقدانعامات دینے کی سفارش کردی۔

متعلقہ عنوان :