کراچی، رواں سال جرائم پیشہ افرادکیخلاف 2530 چھاپامارکارروائیاں کی گئیں

479 دہشتگرد،546ٹارگٹ کلر،172بھتا خوراور45 اغواکارگرفتارکئے گئے،سندھ رینجرزنے کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:14

کراچی،  رواں سال جرائم پیشہ افرادکیخلاف 2530 چھاپامارکارروائیاں کی گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) سندھ رینجرزنے رو اں سال کی کاکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رینجرزحکام کا کہنا ہے کہ رواں سال جرائم پیشہ افرادکیخلاف 2530 چھاپامارکارروائیاں کی گئیں، 479 دہشتگرد،546ٹارگٹ کلر،172بھتا خوراور45 اغواکارگرفتارکئے گئے، 1945جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، چھاپوں میں 1578مختلف ہتھیار،1لاکھ 40ہزارسیزائد گولیاں برآمدکی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران 12رینجرزاہلکارزخمی ہوئے، سندھ بھر سے 938 اسٹریٹ کرمنلز گرفتارکیے گئے، رواں سال ڈکیتیوں میں ملوث 475ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، 325منشیات فروش،38سٹے بازاور12جیب کتروں کوبھی گرفتار کیاگیا، مختلف کارروائیوں میں 4مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :