راجر فیڈرر ریکارڈ چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:14

راجر فیڈرر ریکارڈ چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نا م کر لیا۔

(جاری ہے)

36سالہ راجر فیڈرر نے 6مہینے کے آرام کے بعد رواں سال آسٹریلین اوپن کی جیت سے سیزن کا آغاز کیا اور پھر ریکارڈ 8ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن بھی اپنے نام کیا ، سوئس ٹینس سٹار کو رواں سال 52میچز میں کامیابی ملی اور وہ محض 5میچ ہارے، انہوں نے سال کا اختتام رینکنگ میں اپنے روایتی حریف رافیل نڈال کے بعد دوسری پوزیشن پر کیا،فیڈرر اس سے قبل2004ئ ،2006اور2007ئ میں بھی بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نا م کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری امریکی باکسر محمد علی اور جمیکا کے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی 3،3 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :