چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مو لانا سلطا ن رئیس کی معرف عالم دین شیخ مرزا علی سے ملاقات، مو جودہ حکومتی ٹیکسز سے متعلق تبادلہ خیال

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء)عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطا ن رئیس کا معرف عالم دین شیخ مرزا علی سے ملاقات ہو ئی جس میں مو جودہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکسز کے اس ایشو پہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کے ہمراہ انجمن تاجران و دیگر اراکین نے ملاقات کی اور اکیس تاریخ کے احتجاج اور 22 دسمبر کے احتجاجی جلسے کیلئے دعوت بھی دی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ چلتے ہو ئے ٹیکسز کے معاملے کو حل کر نے کی اپیل بھی کی جس پر اسلا می تحریک کے رہنماء و معروف علام دین شیخ مرزا علی نے کہا کہ ٹیکسز کے ایشو پہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تا جران کے ساتھ ہیں اور ہمہ وقت جہاں بھی کال دی جا ئے گی ہم ساتھ ینے کے لیئے تیار ہیں اور ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کے خاتمے کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران نے جو اقدام اٹھا یا ہے اس کو سراہتے ہیں اور اس میں ہم مکمل ساتھ دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاقات میں کہا کہ جب تک ہمیں آئینی و سیا سی حقوق مکمل نہیں ملتے ہیں تب تک کسی بھی قسم کا ٹیکسز ظلم تصور کیا جائے گا اور ہم اس طرح چپ چاپ ٹیکس نافذ کر نے کی مزمت کر تے ہیں اور جو عوامی مطالبہ ہے اس کے لیئے ہم ہر وقت تیار ہین اور ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہر وقت تعاون کیا جائے گا ۔اس مو قع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس ،انجمن تاجران کے صدر محمد ابرا ہیم ، انجمن تاجران کے جنر ل سیکر یٹری مسعود الر حمن ، معروف سماجی رہنما ء امتیاز گلگتی و دیگر اراکین نے شیخ مر زا علی اک شکرایہ ادا کیا کہ انہوں نے قوم کے اس اہم مسئلے پہ ساتھ دینے ی یقین دہا نی کرا ئی ہے اور کہا کہ اکیس دسمبر تک ہم نے وقت دیا ہے ہم کسی بھی تر میم کو نہیں جا نتے ہیں جسطرح عوام سے پو چھے بغیر ٹیکسز لاگو کئے گئے ہیں اسی طرح بغیر عوام کو امتحان میں ڈالے ٹیکسز کا خاتمہ یقینی بنا ئیں اور حکومت خود بھی امتحا ن سے بچ جا ئے مطا لبات حل نہیں ہو ئے تو 22دسمبر کو گھڑی باغ کے مقام پہ عالی شان جلسے کا اہتمام ہو گا اور 23دسمبر کو تمام اضلاع سے گلگت کی جانب لانگ مارچ ہو گی ۔