حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم نہیں ہوا، جاوید کیانی اور سید احمد کے بیانات کی روشنی میں نیا ریفرنس تیار ہو رہا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:52

حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم نہیں ہوا، جاوید کیانی اور سید احمد کے بیانات ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے سلسلے میں ایک نیا ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس ابھی ختم نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

چونکہ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے سلسلے میں انتہائی کمزور ریفرنس تیار کیا تھا، اور اپیل کا وقت بھی گزر چکا تھا، اسی لیے سپریم کورٹ نے نیب کے ریفرنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اس کے باوجود ابھی بھی حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم نہیں ہوا۔ حدیبیہ پیپر ملز اسکینڈل پر اب ایک نیا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ یہ ریفرنس جاوید کیانی اور سید احمد کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے مزید کیا کہا گیا ہے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :