پوری قوم اور گلگت بلتستان کے عوام سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:11

پوری قوم اور گلگت بلتستان کے عوام سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سانحہ اے پی ایس کے تیسرے برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور گلگت بلتستان کے عوام سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اے پی ایس کے شہداء اور ان کے لواحقین کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اے پی ایس کے معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہیدطلبا کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ، رینجرز، پولیس فورس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سانحہ اے پی ایس کوایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے آج کے اس دن کو دہشتگردی کیخلاف تجدید عہد کا دن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا ہم اپنے شہداء کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔