آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء کی برسی کے موقع پرراولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’اُمید‘پیش کیا گیا،

ڈرامے کا مقصدشہداء کوخراج تحسین پیش کرنا تھا ، ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ناہیدمنظور

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء کی برسی کے موقع پرراولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’اُمید‘پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات ناہیدمنظورنے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں عمران رشدی،امین شہزادہ،بابرعباس،سپناہ شاہ اوردیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کا مقصدشہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کے وراثاء کویکجہتی کرتے ہوئے باورکرانا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاک وطن کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یادرکھی جائے گی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پرہرپاکستانی جان نچھاورکرنے پرتیارہے، پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آج دشمن نیست ونابودہوچکاہمارے شہداء نے ہمارا سرفخرسے بلندکردیا۔