سانحہ اے پی ایس تاریخ کادرد ناک دن ہے،غلام علی خان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں بچوں کی شہادت قربانیوں کے تسلسل کا حصہ ہے،پوری قوم ان بچوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر علی عمران کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ورکرز نے بھی اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔

ہم اپنے پیاروں کے جانے کا دکھ سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی چند روز قبل نو عمر لیفٹننٹ نے جام شہادت نوش کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،قوم کو ایسے بہادر اور جری جوانوں پر فخر ہے، پوری قوم نے اس نوجوان سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا،اے پی ایس کے بچوں، پاک فوج کے جوانوںاور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادتیں دے کر ملک کے لئے ایک تاریخ رقم کی ہے،پاک فوج کے سپاہیوں نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف مذید حوصلہ اور امید دلائی ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کا خاتمے تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی ،ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے نزدیک جامع مسجد مظفر میں ادا کی گئی اور مرحومہ کو پیرودہائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ غلام اصغر صدیقی ، علامہ محمد منہاج الدین نائب ناظم تربیت، محترم ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ محترم فخر زمان عادل صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، محترم علی خان میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک، قاضی مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن افئیرزMQI،شیخ جاوید عالم،شیخ آصف اورمعززین علاقہ عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محترم علی عمران نے خود پڑھائی ،خصوصی دعا علامہ غلام اصغر صدیقی نے کروائی۔

متعلقہ عنوان :