چیئرمین بن قطب فائونڈیشن محمد بشیرملک کا چکوال چیمبر کا دورہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) چکوال چیمبر آف کامرس کی خصوصی دعوت پر چیئرمین بن قطب فائونڈیشن محمد بشیرملک نے ہفتے کے روز چکوال چیمبر کا دورہ کیا۔ چیمبر کے صدر حاجی نذیر سلطان اور گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر نے محمد بشیر ملک کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چکوال شہر میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی اور سکریننگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طے ہوا کہ آئندہ میٹنگ بیگم نورمیموریل ہسپتال بھبھڑ میں ہوگی۔

اس موقع پر نائب صدر خالد مرزا،سابق صدر خرم کامران، سینئر نائب صدر حاجی نور سلطان، سابق نائب صدر چوہدری محمد یٰسین، سابق سینئر نائب صدر غلام محمد کہوٹ بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد یٰسین کو چکوال چیمبر کی طرف سے بن قطب فائونڈیشن کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا۔