ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:07

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کارش بڑھ گیا ہے اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح برفباری کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ہفتہ کو طلباء وطالبات کے گروپ،سیاح فیملیاں اور منچلے مری پہنچ گئے اور بر ف سے ڈھکے ہوئے کوہساروں اور برف کے بنائے مجسموں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور مری کے خنک اور دلکش موسم سے جہاں لطف اندوز ہوتے رہے وہاں اس خوبصور ت وادی میں گزارے ہوئے حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔ مال روڈ سمیت دیگر سیاحتی مراکزپر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا جس سے مری کے کاروبار پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :