متحدہ مجلس عمل کے قیام سے قوم کو تمام دینی قیادت ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے گی، مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:04

متحدہ مجلس عمل کے قیام سے قوم کو تمام دینی قیادت ایک پلیٹ فارم پر نظر ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے قوم کو تمام دینی قیادت ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے گی، عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے، قوم کو اسلام اور پاکستان کی بہتری کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوںنے حضرو کے نواحی گائوں بہبودی میں امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،قاری محمدانس کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب اقبال اعوان ،پیر عارف حسین شاہ ،مولانا فضل الوہاب ،چوہدری ضیا ء الحق ،مولانا شیر زمان ،قاضی خالد محمود ،مولانا حافظ ہارون الرشید ،قاسم خان وردگ کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں آنے سے دینی قوتیں متحد ہو نگی، آنیوالے وقت میںتمام جماعتیں ملک میں شریعت محمدیؐ کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امت مسلمہ کی مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا اور انتشار کو ختم کر کے اتفاق واتحاد کی فضا کو عام کرنا ہوگا۔