Live Updates

پشاور، عمران خان کو کلین چیٹ دی گئی ہے،میر آفریدی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) خیبر ایجنسی سیکرٹری اطلاعات حاجی میر آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کلین چیٹ دی گئی ہے اور محمد نواز شریف کو صرف اکامہ کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے ملک میں عمران خان کے لیے الگ قانون ہے اور شریف خاندان کے لیے الگ قانون ہے ۔انھوں نے کہا کہ پارٹی و غیر ملکی فنڈنگ کے حسابات نہ دینے کی پاداش میں نااہلی کا جواز بنتا تھا لیکن عمران خان کو کلین چیٹ ملنے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ صرف شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو صرف قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے اصل قربانی نہیں دی گئی ہے قوم عمران خان کی نہ اہلی دیکھنا چاہتی تھی انھوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا حدیبیہ مل کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا عمران خان سیاسی خوف کی وجہ سے شہباز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ لیکن قوم ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے قوم کے سامنے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر مرنے کے بعد بھی اُن پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو میری لاش قبر سے نکال کر انھیں پھانسی دی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :