برآمدات میں اضافے کیلئے سفارت کاروں سے ہمارے تعلقات کا اچھا ہونا نہایت ضروری ہے،شبیرحسین چاولہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:04

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرشبیرحسین چاولہ نے کہا ہے کہٍ برآمدات میں اضافے کیلئے ڈپلومیٹس سے ہمارے تعلقات کا اچھا ہونا نہایت ضروری ہے،اس سلسلہ میںقائمہ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک افیئرزاینڈانٹرنیشنل ٹریڈڈیلی گیشنزکوانتہائی ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔قائمہ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک افیئرزاینڈانٹرنیشنل ٹریڈڈیلی گیشنز سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباداورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے تعاون سے اسلام آباد میں تسلسل سے تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جن میں تمام سفیر، سفارتی عملہ اور وزیر اعظم تک کے عہدہ کے افسراں شرکت کرتے ہیں ان میں ہمارے ممبروں کی شرکت بھی انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی منعقد ہونی چاہیئں۔ کمیٹی کے چیئرمین انجینئرسہیل بن رشیدنے کہا کہ انہوںنے غیرملکی سفیروںکوفیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میںمدعوکرنے اوربیرونی ملک بھیجے جانے والے ڈیلی گیشنزکا طریقہ کارطے کرلیا ہے جس پرچیمبرکے صدراورایگزیکٹوکی مشاورت سے عمل ہوگا۔

ظفر اقبال سرور نے کہا کہ اس طر ح کی تقریبات کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انعقاد فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے غیر روائتی مارکیٹ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ انجینئر سہیل بن رشد نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈیلی گیشن کے دو مقاصد ہوتے ہیں ایک دوممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ، دوسرا اپنے ملک کی مثبت تصویر پیش کرنا ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس کے فروغ کیلئے ڈپلومیٹ سے لائزن سب سے ضروری ہے کیونکہ ہمار مقصد نہ صرف برآمدات بڑھانا بلکہ قیمتی زر مبادلہ بھی کمانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل اور دوسری کون کو ن سی مصنوعات تیار ہوتی ہیں جو ڈپلومیٹک آفیئرز اینڈ ٹریڈ ڈیلی گیشن کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔اس موقع پر سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف، نائب صدر عثمان رؤف ، محمد شفیق، شیخ محمد ادریس، رانا اکرام اللہ، شیخ ابرار احمد، چوہدری طلعت محمود، رانا سکندراعظم خاں،توقیر احمد، محمد امین، حیدر معراج، زاہد محمود ، شکیل احمد انصاری ، محمد ندیم ملک اور محمدرفیق بھی موجود تھے۔