پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں آرپی اوکاخصوصی لیکچر

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:02

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میںریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے زیر تربیت جوانوں کو خصوصی لیکچر دیا،مقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ ملتان میں آمد پر خوش آمدید کہا اور محمد ادریس احمد ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی محکمہ پولیس کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔

محمد ادریس احمد ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں زیر تر بیت ریکروٹس پولیس ریسپانس یونٹ ، ڈر ل کورس کے جوانوں کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی فلاح اور عوام کی خدمت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لیے آپ کا عزم ،لگن اور پیشہ وارانہ علم اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

مزید برآں محکمہ پولیس میں کردار سازی اور پیشہ وارنہ قابلیت کے بہترین اور دوررس مثبت نتائج پرروشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پولیس محکمہ جوکہ صرف ایک واحد محکمہ ہے جہاں کوئی بھی آفیسر انتہائی آسانی سے لوگوںکو انصاف مہیا کرکے نہ صرف اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکتا ہے بلکہ آخروی زندگی میں امتیازی مقام پاسکتاہے ۔

اس موقع پر پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان کے سربراہ مقصود احمد خان کچھی کے ساتھ ساتھ جاوید بشیر خان ایس پی لیگل ، عبدالرحمن عاصم ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،شفیق الرحمن ڈی ایس پی لیگل،جا وید علی عاصم پرسنل سٹاف آفیسرٹو آر پی اوملتان ، سعدیہ سعید ADIG ، انسپکٹر عبدالنعیم پرسنل سٹا ف آفیسر ، انسپکٹرفرخ اعجاز ریزرو انسپکٹر ،انسپکٹر محمد عتیق الرحمن چیف لاء انسٹرکٹر ،انسپکٹر غلام جعفر چیف سیکیورٹی آفیسر ،بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :