حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ بٹھا کر دکھاوں گا: علامہ طاہر القادری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:31

حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء) علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مرتبہ جلد واپس جانے کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس احتجاج میں پاکستان عوامی تحریک کے ہمراہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس احتجاج میں حصہ لیں گی۔ یہ احتجاج فیصلہ کن ہوگا۔ طاہر القادری کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ بٹھا کر دکھائیں گے۔ دونوں جماعتیں ان کے دائیں بائیں بیٹھیں گی۔ واضح رہے کہ علامہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستان میں ہی قیام کیے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اس مرتبہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کیلئے انصاف حاصل کرکے ہی واپس جائیں گے۔