انتخابات وقت پر ہوں گے اور 2018ء میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،

تبدیلی دھرنوں سے نہیں کارکردگی سے آتی ہے ،حلقہ این اے 76میں اربوں روپے کی لاگت کے منصوبے جاری ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:01

انتخابات وقت پر ہوں گے اور 2018ء میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام میاں نوازشریف ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور 2018ء میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، تبدیلی دھرنوں سے نہیں کارکردگی سے آتی ہے ،حلقہ این اے 76میں اربوں روپے کی لاگت کے منصوبے جاری ہیں۔ تحریک انصاف نے انتشار کی سیاست کو فروغ دیا اور دھرنوں کے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

جڑانوالہ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مقدر میں وزیر اعظم بننا نہ لکھا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا اور تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے آتی ہے۔میاں نوازشریف کو ایک منظم سازش کے تحت ہٹایا گیا ۔ لاہور تا کراچی براستہ جڑانوالہ موٹر وے کا قیام ن لیگ کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

موٹر وے منصوبہ مکمل ہونے سے علاقہ میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

طلال چودھری نے کہا کہ دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ، منافقت ، انتشار اور الزام تراشی کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ عوام کو خالی نعروں کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سرو کار نہیں ۔ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پرو ا ہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ سیاسی بصیرت سے آری انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :