بلاول بھٹوسے شادی کے ارمان لیے لڑکی تحائف لیکر گیلانی ہائوس پہنچ گئی

دس سال سے خوار ہو رہی ہوں، کوئی بات نہیں سنتا،بلاول کو پسند کرتی ہوں، وہ عوامی آدمی ہیں ،امید ہے مجھ سے شادی پرتیارہوجائیں گے، ملتان کی اٹھارہ سالہ دوشیزہ کرن بلوچ کا موقف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:58

بلاول بھٹوسے شادی کے ارمان لیے لڑکی تحائف لیکر گیلانی ہائوس پہنچ گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) بلاول بھٹوسے شادی کے ارمان لیے لڑکی تحائف لیکر گیلانی ہائوس پہنچ گئی ،اٹھارہ سالہ دوشیزہ کرن بلوچ کا کہنا تھا کہ دس سال سے خوار ہو رہی ہوں، کوئی بات نہیں سنتا،بلاول کو پسند کرتی ہوں اور ان سے ایک مرتبہ بلاول سے مل کر دل کا حال بتانا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے ٹمبرمارکیٹ کی رہائشی کرن بلوچ بلاول کے دورہ ملتان کے دوران ان سے ملاقات کیلئے گیلانی ہائوس پہنچ گئی، ہاتھ میں تحائف لیے یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر انتظار کرتی رہی، سنگدل سماج ایک بار پھر محبت کی راہ میں دیوار بن گیا، سکیورٹی گارڈز نے محبت کی ماری لڑکی کو اندر جانے کی اجازت نہ دی۔

کرن بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دس سال سے خوار ہو رہی ہوں، کوئی بات نہیں سنتا، ایک مرتبہ بلاول سے مل کر دل کا حال بتانا چاہتی ہوں،بلاول کو پسند کرتی ہوں،بلاول عوامی آدمی ہیں ،امید ہے کہ وہ مجھ سے شادی پرتیارہوجائیں گے۔ کرن نے مطالبہ کیا کہ صرف ایک بار اسے بلاول سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :