ْبلاول بھٹو ملتان کادوروزہ دورہ کرکے مکمل کرکے خصوصی طیارے پرکراچی روانہ، مصروف دن گزارا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:58

ْبلاول بھٹو ملتان کادوروزہ دورہ کرکے مکمل کرکے خصوصی طیارے پرکراچی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری ملتان میں اپنا دوروزہ دورہ کرکے مکمل کرکے خصوصی طیارے پرکراچی روانہ ہوگئے ،روانگی سے قبل ہفتہ کے روز ملتان میں انہوں نے مصروف دن گزارا،گیلانی ہائوس میں ناشتہ کیاجبکہ اقلیتی ونگ ،تاجروں ،سیاسی وسماجی شخصیات کے وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں،یادرہے کہ بلاول بھٹو دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ جمعہ کے روز ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے ،رات انہوں نے گیلانی ہائوس میں قیام کیا جبکہ اگلے روزمختلف وفود سے ملاقاتوں کے بعد وہ کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :