Live Updates

جہانگیر ترین کے خلاف کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی ، نئے پاکستان کیلئے ان کی جدوجہد بے مثال ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:58

جہانگیر ترین کے خلاف کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی ، نئے پاکستان کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی ، نئے پاکستان کیلئے جہانگیر ترین کی جدوجہد بے مثال ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی ، نوازشریف اور جہانگیر ترین میں فرق اصولی موقف کا ہے ، نئے پاکستان کیلئے جہانگیر ترین کی جدوجہد بے مثال ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات