ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی ، تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا، وزیر داخلہ احسن اقبال

وزارت داخلہ کی مختلف اخبارات میں بعض عالمی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن سے انکار کے حوالہ سے چھپنے والی خبر کی وضاحت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:58

ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف اخبارات میں بعض عالمی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کی رجسٹریشن سے انکار کے حوالہ سے چھپنے والی خبر کی وضاحت میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی این جی اوز جن کی سکیورٹی وجوہات، غیر اہم منصوبوں یا غیر ردعمل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے، ان کے پاس وزارت داخلہ کی اپیلٹ اتھارٹی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے وہ آئی این جی او زپالیسی کی شق 7 ٹو کے تحت اپنی اپیل دائر کر سکتی ہیں، رجسٹریشن نہ ہونے کے فیصلہ کے خلاف 90 روز کے اندر اپیل کی جا سکتی ہے جبکہ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا…