دلی خواہش ہےکہ عبوری حکومت آکرپاکستان کوسنبھال لے،سابق صدرپرویز مشرف

ملک کوبچانےکیلئےمسلم لیگ ن کی حکومت کوہٹاناہوگا،سپریم کورٹ سےحکومت کیخلاف فیصلےکی توقع ہے،فوج سپریم کورٹ کی پشت پرکھڑی ہوتی ہےتویہ اچھی بات ہے۔نجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:30

دلی خواہش ہےکہ عبوری حکومت آکرپاکستان کوسنبھال لے،سابق صدرپرویز مشرف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء ) : آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی غلطیاں کرسکتے ہیں لیکن کرپٹ نہیں،عمران خان کو جانتا ہوں کہ وہ ایماندار شخص ہیں،عمران خان اور نوازشریف کا موازنہ درست نہیں،نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتے ہیں کہ مارشل لاء لگ گیا ہے۔

مارشل لاء کو یہ خود دعوت دیتے ہیں۔ بھئی آپ کوکیا چلنے دیں ،کیونکہ آپ تو مشکلات پیدا کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی توقعات ہیں کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ دیں کہ حکومت چلی جائے۔اگر فوج سپریم کورٹ کی پشت پرکھڑی ہوتی ہے تویہ اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوبچانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہٹانا ہوگا۔

(جاری ہے)

موجودہ نظام سے چھٹکارا پانے کیلئے عبوری حکومت آئے جس کوسپریم کورٹ قانون سازی کی اجازت دے۔

دلی خواہش ہے کہ عبوری حکومت آکرپاکستان کو سنبھال لے۔انہوں نے کہاکہ عبوری حکومت نے کیسے قانون سازی کرنی ہے؟ میں کہا کرتا تھا کہ بس کرو، یہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں شریف الدین پیرزادہ کو جادوگرکہتے تھے وہ کچھ نہ کچھ نکال لیتے تھے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کا قانون منظورکیا۔ سب سے پہلے اس کوکالعدم قراردینا ہوگا۔

تاکہ کوئی نئی لیڈرشپ سامنے آئے۔ابھی تک نوازشریف نے اپنے آپ کوپارٹی صدربنایا ہوا۔اسی بنیاد پر پوری طاقت دکھا رہے ہیں۔ کسی بھی ایم این اے کیخلاف یہ کاروائی کرسکتے ہیں ۔شیخ رشید نے بھی پٹیشن دائر کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری مقبول نہیں ہیں لیکن ظاہرہے کہ ان کی سندھ میں پارٹی ہے اس لیے لوگ ان کی طرف چلے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی سے چھٹکارانہ پایا تو پیپلزپارٹی سندھ کو لوٹتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ لفظ مہاجراور ایم کیوایم سے چھٹکارا پانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :